بنوں کا ڈاکٹر پینل

جنت کیوں ہر ایک بیماری سے زیادہ اہم ہے؟

 

آئیں میں آپ کو ایک کہانی سے جنت کی اہمیت بتاتا ہوں۔ یہ پاکستان کے وجود میں آنے سے پہلے واقعہ ہوا تھا۔ انگلینڈ سے ایک نوجوان شمال مغربی ہندوستان میں آیا۔ وہ ایک ڈاکٹر تھا اور اس خطے میں ہمارے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے آیا تھا۔ اُس نے انگلینڈ میں ڈاکٹر بننے کا ارادہ کیا تھا۔ لیکن ڈاکٹر پینل کا یہ ارادا اُس وقت بدل گیا۔ جب اُس نے عیسیٰ المسیح کے بارے میں جانا۔ اور اُن کو اپنی زندگی کا شخصی نجات دہندہ قبول کرلیا۔  یہ رشتہ جو ڈاکٹر پینل کا عیسیٰ المسیح کے ساتھ قائم ہوگیا تھا۔ اسی کی وجہ سے اُسے یہ یقین ہوگیا تھا۔ کہ مرنے کے بعد وہ جنت میں جائے گا۔ اس لیے اُس نے اس بات کا ارادہ کر لیا تھا۔  کہ وہ اپنی باقی ساری زندگی اس بات کو بتانے میں وقف کردے گا۔ کہ لوگ مرنے کے بعد کیسے جنت میں جانے کا یقین حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ اس خطے میں آیا جو آج پاکستان کہلاتا ہے۔

 

لوگ ااُسے نبوں کا ڈاکٹر پینل کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ وہ 1900صدی کے اوائل میں افغانستان کی سرحد پر واقع ٹانک اور بنوں میں رہتا تھا۔ اُس کی زندگی کا مقصد تھا۔ کہ لوگوں کو موت کے بعد جنت میں ہمیشہ کی زندگی کی ضمانت کے بارے میں بتا سکے۔ وہ علاقے کے لوگوں سے محبت رکھتا تھا۔ اُس نے ایک اسکول اور ایک ہسپتال بنایا تھا۔اور لوگ بھی اُس سے پیار کرتے تھے۔ اُس کو ایک مقدس بزرگ اور اللہ تعالیٰ کا بھجا ہوا فرشتہ مانتے تھے۔

 

ایک دن ہسپتال میں ایک مریض آیا جو انفیکشن سے بہت بیمار تھا۔ ایک اور ڈاکٹر ، جس کا نام بارٹن تھا ، اُس نے مریض کا آپریشن کیا ، اور ڈاکٹر پینل کو بعد میں ڈاکٹر بارٹن کا آپریشن کرنا پڑا کیونکہ آپریشن کے دوران مریض سے انفیکشن ڈاکٹر بارٹن کو لگ گیا تھا۔ اور ڈاکٹر پینل کو انفیکشن ڈاکٹر بارٹن سے لگ گیا۔ لیکن دونوں ڈاکٹر سے بات کو جانتے تھے۔ کہ اگر انھوں نے اپنے مریض کی مدد نہ کی تو وہ مرجائیے گا اور جنت میں ہمیشہ کی زندگی کی ضمانت بارے میں کبھی نہیں جان پائے گا۔ جس طرح وہ جانتے تھے۔ وہ کبھی بھی موت سے خوفزدہ نہیں ہوئے تھے کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ موت کے بعد وہ جنت میں خدا کے ساتھ ہونگے۔ اور خدا وہاں اُن کا منتظر ہے ، کیونکہ وہاں ان کے لئے ایک جگہ تیار ہے۔

 

یہاں کچھ سوال اُٹھتے ہیں۔

 

ڈاکٹر پینل کو کیسے پتہ چلا کہ وہ مرنے کے بعد جنت میں جائے گا؟

کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ ڈاکٹر پینل کیا جانتا تھا؟

 کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ آپ موت کے بعد جنت میں جائیں گے؟

© 2020 almasihonline.com